in

اداکاراﺅں سمیت وہ مشہور شخصیات جنہوں نے اپنے جسمانی اعضاءکی انشورنس کروا رکھی ہے

اداکاراﺅں سمیت وہ مشہور شخصیات جنہوں نے اپنے جسمانی اعضاءکی انشورنس کروا رکھی ہے

اداکاراﺅں سمیت وہ مشہور شخصیات جنہوں نے اپنے جسمانی اعضاءکی انشورنس کروا …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم انڈسٹری یا دیگر شعبوں کی معروف شخصیات کچھ مخصوص کام کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، جن میں اپنے جسمانی اعضاءکی انشورنس کرانا بھی ہے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل نے کچھ ایسے اداکاروں اور اداکاراﺅں کی فہرست بیان کی ہے جنہوں نے اپنے جسمانی اعضاءکی انشورنس کروا رکھی ہے۔ ان میں 28سالہ امریکی گلوکارہ ملی سائرس شامل ہیں جنہوں نے 2013ءسے اپنی زبان کی 10لاکھ ڈالر کی انشورنس کرا رکھی ہے۔ 33سالہ گلوکارہ ریحانہ نے 2008ءسے اپنی ٹانگوں کی 10لاکھ ڈالر کی انشورنس کرا رکھی ہے۔ 

36سالہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی 2009ءمیں 14کروڑ 40لاکھ ڈالر کے لیے اپنی ٹانگوں کی انشورنس کرائی تھی۔ 31سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوفٹ نے بھی 4کروڑ ڈالر کے لیے اپنی ٹانگوں کی انشورنس کروائے رکھی۔ انہوں نے اپنی ٹانگوں کی انشورنس ایک ٹور کے دوران ٹانگوں کے زخمی ہونے کے خدشے کے پیش نظر کرائی تھی۔ فٹ بال ڈیوڈ بیکھم نے اپنے چہرے کی انشورنس کروائی تھی۔ اداکار ڈینیئل کریگ چونکہ اپنی فلموں میں سٹنٹ اکثر اوقات خود کرتے تھے چنانچہ انہوں نے اپنے پورے جسم کی 95لاکھ ڈالر کی انشورنس کرا رکھی تھی۔ 53سالہ امریکی اداکارہ جولیا رابرٹس نے 3کروڑ ڈالر کے لیے اپنی ’مسکراہٹ‘ کی انشورنس کرا رکھی تھی۔ گلوکارہ ماریا کیری بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی ٹانگوں کی انشورنس کروائی۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کروناوائرس: پنجاب میں 8مئی سےلاک ڈاؤن کافیصلہ

کروناوائرس: پنجاب میں 8مئی سےلاک ڈاؤن کافیصلہ

کشمیری حریت رہنماء اشرف صحرائی انتقال کرگئے

کشمیری حریت رہنماء اشرف صحرائی انتقال کرگئے