in

معروف بھارتی اداکارہ کے بھائی کی کورونا سے موت لیکن چند گھنٹے قبل اداکارہ نے کیا اپیل کی تھی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

معروف بھارتی اداکارہ کے بھائی کی کورونا سے موت لیکن چند گھنٹے قبل اداکارہ نے کیا اپیل کی تھی؟ جان کر آپ کو بھی دکھ ہوگا

معروف بھارتی اداکارہ کے بھائی کی کورونا سے موت لیکن چند گھنٹے قبل اداکارہ نے …

سورس:   Instagram/piabajpai

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ پیا باجپی کی ٹوئٹر پر کی گئی فریاد بھی رائیگاں گئی، ان کے کورونا وائرس کے مریض بھائی کو وینٹی لیٹر نہ مل سکا اور وہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ پیا باجپی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے التجا کی تھی کہ ان کے بھائی کی حالت بہت تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر مہیا کیا جائے۔ اس کے چند گھنٹے بعد ان کے بھائی کی موت کی افسوسناک خبر آ گئی۔ 

پہلی ٹویٹ میں پیا باجپی نے لکھا کہ ”مجھے ضلع فرخ آباد، کیام گنج بلاک اتر پردیش میں ایک بیڈ اور وینٹی لیٹر کی اشد ضرورت ہے۔ میرا بھائی مر رہا ہے۔ پلیز کوئی ہماری مدد کرو۔“چند گھنٹے بعد دوسری ٹویٹ میں انہوں نے بھائی کی موت ہونے کی خبر دیتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ”میرا بھائی اب نہیں رہا۔“واضح رہے کہ پہلے بھی کئی اداکار اور اداکارائیں کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے عزیز کھو چکے ہیں۔ اداکارہ بھومی پیڈمیگر نے گزشتہ اتوار کے روز بتایا ہے کہ ”24گھنٹوں میں ان کے دو عزیز موت کے منہ میں چلے گئے، مگر انہیں آکسیجن اور بیڈ نہ مل سکے۔“

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی کھری کھری سنادیں

اداکارہ نوشین شاہ نے عامر لیاقت کی کلاس لے لی کھری کھری سنادیں

باپ ماں اور بہن کے بعد اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

باپ ماں اور بہن کے بعد اداکارہ دپیکا پڈکون کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا