in

یمن اغوا شدہ خاتون فیشن ماڈل کے وکیل کو حوثی ملیشیاء کی دھمکیاں

یمن اغوا شدہ خاتون فیشن ماڈل کے وکیل کو حوثی ملیشیاء کی دھمکیاں

یمن ، اغوا شدہ خاتون فیشن ماڈل کے وکیل کو حوثی ملیشیاء کی دھمکیاں

صنعاء(این این آئی )صنعاء میں یمنی وکلاء  کی انجمن نے حوثی ملیشیاء  کی جانب سے یمنی فیشن ماڈل اور فن کارہ انتصار الحمادی کےوکیل کےخلاف دھمکیوں کی مذمت کی ہے،الحمادی کو رواں سال فروری میں جبری طور پر روپوش کیے جانے کے بعد حوثیوں کی جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وکلا انجمن نے ایک بیان میں بتایا کہ اسے الحمادی کے وکیل اور قانونی مشیر ایڈوکیٹ خالد محمود الکمال نے یہ اطلاع دی کہ صنعا شہر کے وسط میں الرقاص کے علاقے میں انہیں اسلحے کے ذریعے ڈریا اور دھمکایا گیا۔ اس حرکت کا مقصد یہ ہے کہ الکمال اپنی موکلہ کا مقدمہ چھوڑ دیں۔انجمن کے بیان میں ایڈوکیٹ خالد محمود  الکمال کے خلاف اس اقدام کو احمقانہ حرکت اور مجرمانہ فعل قرار دیا گیا ہے۔ انجمن کے مطابق کسی بھی شخص کے دفاع کے لیے اس کا مقدمہ لڑنا یہ آئین اور قانون کی رو سے ضمانت شدہ امر ہے ، اس سے ہٹ کر بات کرنا انسانی حقوق اور آزادی کو کو تلف کرنا ہے۔

وکلا انجمن نے باور کرایا کہ ایڈوکیٹ خالد محمود  الکمال کی زندگی کو پہنچنے والے کسی بھی ضرر کی ذمے داری حوثی ملیشیا کے زیر انتظام سیکورٹی اداروں پر عائد ہو گی۔انتصار الحمادی 2001 میں پیدا ہوئیں، ان کے والد یمنی اور والدہ ایتھوپیا سے تعلق رکھتی ہیں، وہ فیشن ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں کے لیے بھی ماڈلنگ کرتی ہیں۔ انتصار الحمادی نے ‘سدالغریب’ فلم سیریز اور ‘غرابہ البن’ نامی فلموں میں بھی کردار نبھایا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

state-bank-of-pakistan-afp-1

ہفتہ 8مئی کو تمام بینکس کھلے رہیں گے، اسٹیٹ بینک

Rape

اسلام آباد: 20سے زائد خواتین کاریپ کرنیوالا ’’سیریل ریپسٹ‘‘ گرفتار