in

بالی وڈ اداکار نے آکسیجن سلنڈرز کے بدلے قیمتی موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کردی

بالی وڈ اداکار نے آکسیجن سلنڈرز کے بدلے قیمتی موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کردی

بالی وڈ اداکار نے آکسیجن سلنڈرز کے بدلے قیمتی موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کردی

حیدرآباد (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار ہرش وردان رانے نے آکسیجن کے چند  کنسنٹریٹرز(آکسیجن بنانے والی مشین) کے بدلے اپنی موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کردی ۔

اداکار نے انسٹاگرام پراپنی موٹرسائیکل دھوتے ہوئے تصویر لگائی اور کہا کہ اپنی پسندیدہ موٹر سائیکل فروخت کررہا ہوں تاکہ اس سے حاصل آمدنی سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے آکسیجن کنسنٹریٹرز خریدے جاسکیں۔انہوں نے مزید پوچھا کہ بھارتی شہر حیدرآباد میں اچھا آکسیجن کنسٹریٹرز کہاں دستیاب ہوں گے۔

بھارت میں کورونا کے باعث ابتر صورتحال ہے اور ان حالات میں بھارت کی فلم نگری بھی پیچھے نہیں ہے اور متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کررہے ہیں۔گزشتہ سال کورونا سے متاثرہ بالی وڈ اداکار ہرش وردان رانے بھی میدان میں آئے ہیں اور متاثرہ مریضوں کی مدد کیلئے اپنی قیمتی موٹر سائیکل فروخت کیلئے ڈال دی۔

ہرش وردان رانے نے یہ موٹر سائیکل 2014 میں خریدی تھی اور یہ ان کی پسندیدہ موٹر سائیکل ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Federal cabinet meeting 2021

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل 4مئی کو طلب

ambulance-5

منڈی بہاءالدین: گھر میں آتشزدگی سے 2خواتین جاں بحق