in

صبورعلی اور علی انصاری کی ‘بات پکی’، تصاویر

صبورعلی اور علی انصاری کی ‘بات پکی’، تصاویر

شوبزانڈسٹری کے 2 معروف چہرے صبور علی اور علی انصاری جلد ایک ہونے جارہے ہیں، دونوں کی بات پکی کی تصاویر سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں۔

صبور نے انسٹاگرام پر نجی تقریب کی تصویرفالوورز کیلئے شیئرکرتے ہوئے لکھا ” بات پکی، میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفرشروع کرنے کو تیار ہوں ”۔

علی انصاری نے بھی اپنی اور صبور کی ایک دلکش تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پران کے ملے جلے جذبات ہیں تاہم سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ خوش ہیں۔

صبوراور علی نے زندگی کے اس اہم موقع پرلباس کے انتخاب میں مایوس نہیں کیا، صبورنے ٹی پنک ڈریس جبکہ علی نے سفید چکن کاری کرتے کا انتخاب کیا۔

اداکارہ سجل علی نے بھی بہن اورہونے والے بہنوئی کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے علی کو فیملی میں خوش آمدید کہا۔

سجل کی ساس اور اداکار آصف رضامیر کی اہلیہ ثمرہ رضا میر نے فیملی فوٹوکے ساتھ اس نئے جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

علی انصاری کی بہن مریم انصاری نے بھی اپنے شوہر و سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ہمراہ دلکش تصویرشیئر کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور:سی سی پی اوکادورہ،خلاف ورزی پرمتعددریسٹورنٹس سیل

لاہور:سی سی پی اوکادورہ،خلاف ورزی پرمتعددریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد میں8سے16مئی تک سخت ایس اوپیزنافذ

اسلام آباد میں8سے16مئی تک سخت ایس اوپیزنافذ