in

پیمرا نے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

پیمرا نے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

پیمرا نے احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے اداکار احسن خان کے شو پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پیمرا کی جانب سےہائی کورٹ کے ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی کے احسن خان کےایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے شو کےخلاف شکایت کرنے پر احسن خان پر یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ایڈوکیٹ فیض اللہ خان نیازی نے ٹوئٹر پر احسن خان کے شو کےخلاف نجی ٹی وی چینل کو جاری کیے گئے نوٹس کی تصاویر شئیر کرکےاس خبر کی تصدیق کی ہے۔

ایڈووکیٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شو میں تفریح کے مقاصد کے لیے جانوروں کے استعمال پر پیمرا نے میرے دلائل کو  جرمانہ عائد کرنے کے لیے مناسب سمجھا، سی او سی نے جانوروں کے حقوق کو برقرار رکھا اور انہیں ہونے والے غیر ضروری درد اور تکلیف کو روک دیا۔‘

خیال رہے کہ اداکار ومیزبان احسن خان پر یہ جرمانہ ایک نجی ٹی وی شو میں جانوروں کا استعمال تفریحی مقاصد کے لیے کرنے اور تکلیف پہنچانے پر عائد کیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

9 ماہ کے دوران بیرونی قرضوں میں 7 ارب41 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کا اضافہ

رابی پیرزادہ حکومت پر برس پڑیں

رابی پیرزادہ حکومت پر برس پڑیں