in

ہانیہ عامر کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرنا مہنگا پڑگیا

ہانیہ عامر کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرنا مہنگا پڑگیا

ہانیہ عامر کو ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق اپیل کی گئی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔اداکارہ کی  اس پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس آئے ہیں وہیں کچھ انٹرنیٹ صارفین نے کمنٹ باکس میں ہانیہ عامر کی اس اپیل پر تنقید بھی کی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کہیں گھر سے باہر  کھڑی دکھائی دے رہی ہیں، ہانیہ عامر نے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آ پ سب خیریت سے محفوظ رہیں، ماسک لازمی پہنیں اور گھروں میں رہیں، اپنے اور اپنے پیاروں کے لیے احتیاط کریں۔‘

مداحوں و فالوورز کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر خود باہر گھوم رہی ہیں اور ہمیں گھروں میں رہنے کا کہہ رہی ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رشی کپور کی پہلی برسی پوجا پاٹ بھی آن لائن رکھ لی گئی

رشی کپور کی پہلی برسی پوجا پاٹ بھی آن لائن رکھ لی گئی

دنیا کے آخری بوئنگ 300-747 کی 5 سال مرمت کے بعد پہلی اڑان مگر کہاں سے کہاں تک پرواز کی ؟

دنیا کے آخری بوئنگ 300-747 کی 5 سال مرمت کے بعد پہلی اڑان مگر کہاں سے کہاں تک پرواز کی ؟