in

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار

اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ مرینہ خان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

’’تنہائیاں‘‘ اور ’’دھوپ کنارے‘‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ مرینہ خان نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے خود کو 14 دنوں کے لیے اپنے کمرے میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔اداکارہ مرینہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے پھیلی قیاس آرائیوں کہ کورونا کچھ نہیں ہوتا وغیرہ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی پہلے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا لیکن اب جب وہ خود اس خطرناک وائرس کا شکار ہوگئی ہیں تو ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔

اداکارہ مرینہ خان نے کورونا کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے مجھے کورونا کی وجہ سے بار بار بخار چڑھتا ہے، اترتا ہے، سر میں بھی درد رہتا ہے لیکن شکر ہے اب سر کا درد کم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان، ندا یاسر، یاسر نواز، علی عباس، علی رحمان خان، امیر گیلانی، صحیفہ جبار، علیزے شاہ، نعمان سمیع، روبینہ اشرف، ابرارالحق، واسع چوہدری، نوید رضا، شفاعت علی، سلمان احمد، عثمان مختار اور جواد احمد سمیت کئی پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی ٹی وی میزبان روہت سردانا کروناسے چل بسے

بھارتی ٹی وی میزبان روہت سردانا کروناسے چل بسے

پیپلزپارٹی نےکل ایک تیر سےکئی شکار کیے، بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی نےکل ایک تیر سےکئی شکار کیے، بلاول بھٹو