in

سونو نگم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے والے مجسٹریٹ پر برس پڑے

سونو نگم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے والے مجسٹریٹ پر برس پڑے

سونو نگم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے والے مجسٹریٹ پر برس پڑے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار سونم نگم شادی میں رخنہ ڈالنے اور لوگوں سے بداخلاقی سے پیش آنے پر بھارتی ریاست ٹریپورا کے ضلعی مجسٹریٹ سلیش کمار یادیو پر برس پڑے۔

رواں ہفتے جنوبی ٹریپورا کے ضلعی مجسٹریٹ سلیش کمار کی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک شادی میں ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے اور وقت زیادہ ہونے پر ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارتے دیکھا گیا تھا۔

 چھاپے کے دوران سلیش کمار نے کہیں پنڈت کو تھپڑ مارا تو وہیں دولہا دلہن کو بھی منڈپ سے باہر نکال دیا، یہی نہیں وائرل ہوئی ویڈیو میں سلیش کمار کو خاتون کی جانب سے پیش کیے گئے شادی کے اجازت نامے کو پھاڑ کر خاتون کے منہ پر پھینکتے اور شادی میں شریک افراد سے بداخلاقی سے پیش آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ضلعی مجسٹریٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد شخصیات کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

وہیں اب انسٹاگرام پر سونم نگم کی جانب سے بھی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد خاصے پریشان ہوگئے ہیں۔

گلوکار نے ضلعی مجسٹریٹ کے دولہا دلہن سمیت ان کے اہل خانہ اور شادی میں شریک افراد کے ساتھ بد اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ آپ کی لوگوں سے اس طرح بات کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟

سونو نگم کا کہنا تھا کہ آپ دولہا کو عقب سے پکڑ کر دھکا دے رہے ہیں، آپ کی ہمت کیسے ہوئی اسے چھونے کی؟ آپ کو اپنی طاقت پر اتنا غرور کیوں ہے؟ آپ اس ملک کے راجہ نہیں ہیں ضلعی مجسٹریٹ ہیں، اتنا غرور تو بھارتی وزیراعطم نریندر مودی کو نہیں وہ بھی لوگوں سے تمیز سے پیش آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیش کمار یادیو نے ایک فیملی کا اہم دن خراب کیا، اگر کوئی خاندان قانون کی خلاف ورزی کر بھی رہا ہے تب بھی ضلعی مجسٹریٹ کے لیے لوگوں کا احترام کرنا ضروری ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زینب قیوم نے11 بارکرونا ٹیسٹ کروانے کی وجہ بتادی

زینب قیوم نے11 بارکرونا ٹیسٹ کروانے کی وجہ بتادی

India

بھارت: مریضوں کومفت اسپتال لےجانے کیلئے رکشہ ایمبولینس میں تبدیل