in

زینب قیوم نے11 بارکرونا ٹیسٹ کروانے کی وجہ بتادی

زینب قیوم نے11 بارکرونا ٹیسٹ کروانے کی وجہ بتادی

اداکارہ زینب قیوم ( زی کیو ) نے میڈیا پرخبریں وائرل ہونے کے بعد واضح کیا ہے کہ انہیں عالمی وبا کرونا کے دوران اب تک 11 بار ٹیسٹ کروانے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرزینب قیوم نے اے آر وائی نیوز کی ایسی ہی ایک خبر کو ری ٹویٹ کیا جس میں کہا گیا تھا کہ اداکارہ خوف کے باعث اتنی بار اپنا کرونا ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔

زینب نے لکھا ” اُف، میں وہمی نہیں ہوں ۔ مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے کے تحت یہ احتیاطی تدابیرکاحصہ ہے”۔

ایک اور ٹویٹ میں زینب نے دنیا نیوز کی خبر پر قدرے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ 11 بار کرونا کا ٹیسٹ گزشتہ 9 ماہ کے دوران کروائے گئے کیونکہ میں 8 مخلتف پراجیکٹس پر 8 مختلف ٹیموں سیٹ اور عملے کے ساتھ کام کررہی تھی۔ ہمیں اپنے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔

اداکارہ نے لکھا ” دُنیا نیوز پوری خبردینی چاہیے ، نہ کہ سنسنی والی ہیڈ لائن ”۔

اس سے قبل زینب نے شوبزساتھیوں کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹیزمیں جانے پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہ کرم سماجی تقریبات کی میزبانی یا ان میں شرکت نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ایک اداکارہ میرے پاس اور کوئی چوائس نہیں کہ کام پر نہ جاوں، جہاں ہم سخت ترین ایس او پیز کے تحت کام کرتے ہیں۔ میں گزشتہ سال سے خاموش کیریئر بننے کے خوف سے سیٹ پر اپنے ساتھیوں کے علاوہ کسی سے نہیں ملی اور میرے 11 کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

ایک ٹوئٹرصارف کی جانب سے تقریبات میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے خود کو سراہنے پرزی کیوکا کہنا تھا کہ ” کیوںکہ میں نہ صرف اپنے آپ بلکہ اپنے ساتھی اداکاروں کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہوں جن کےساتھ میں روزانہ سیٹ پرکام کرتی ہوں۔ میں انہیں یا ان کی فیملیز کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی اور نہ ہی میں یہ توقع رکھتی ہوں کہ وہ مجھے خطرے میں ڈالیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتی سارہ خان کیساتھ مداح بھی چلنے لگا لیکن پھر ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ بھڑک اٹھی ڈانٹ پلادی

ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آتی سارہ خان کیساتھ مداح بھی چلنے لگا لیکن پھر ایسی حرکت کردی کہ اداکارہ بھڑک اٹھی ڈانٹ پلادی

سونو نگم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے والے مجسٹریٹ پر برس پڑے

سونو نگم ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لینے والے مجسٹریٹ پر برس پڑے