in

جائیداد کا تنازعہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جائیداد کا تنازعہ بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جائیداد کا تنازعہ ، بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہڈیارہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کرقتل کردیا،مقتول محکمہ پولیس میں ملازم تھا۔

تفصیلات کے مطابق الطاف محکمہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھاجسے اسکے بیٹے نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک لیب کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی مشتاق کی طرف سے درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر  قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ملزم کو جلد گرفتار کر کے  قانون کے مطابق کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا

کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کو کورونا ویکسین کی آگاہی دینے کے لیے کارٹونز کا سہارا لے لیا

سری لنکن کابینہ نےبرقعہ پہننےپابندی کی منظوری دیدی

سری لنکن کابینہ نےبرقعہ پہننےپابندی کی منظوری دیدی