in

سسرالیوں کے تشدد سے حوا کی ایک اور بیٹی دم توڑ گئی

سسرالیوں کے تشدد سے حوا کی ایک اور بیٹی دم توڑ گئی

سسرالیوں کے تشدد سے حوا کی ایک اور بیٹی دم توڑ گئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیفنس کے علاقہ میں شوہر اور سسرالیوں کے تشدد اور چھریاں مارنے سے تین بچوں کی ماں جان کی بازی ہارگئی۔

ڈیفنس سی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ مقتولہ رابعہ کے بھائی آفتا ب کے بیان پر درج کرلیا ہے۔مقدمہ مدعی کے مطابق رابعہ کی شادی رحیم سے 12سال قبل ہوئی تھی جس سے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔رابعہ کا شوہر ،دیور اور سسر اسے اکثر تشدد کا نشانہ بناتے رہتے تھے۔جس پر خاتون نے چند روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا میں درخواست بھی درج کروائی تھی تاہم صلح کے بعد خاتون دوبارہ اپنے شوہر کے گھر چلی گئی۔گزشتہ روز اس کے شوہر رحیم اور دیگر سسرالی رشتے داروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور چھریاں ماریں جس کے باعث رابطہ دم توڑگئی۔پولیس کے مطابق مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم خاتون کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جلد ہی اسے بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوۓ سسر تاج ملوک اور دیور سعید کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شوہر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

مقتولہ کے شوہر رحیم کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مختلف شہروں میں بارش، برف باری سے موسم سرد

مختلف شہروں میں بارش، برف باری سے موسم سرد

پاکستان افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکی اڈہ نہیں بن سکتا،صدر

پاکستان افغانستان میں کارروائی کیلئے امریکی اڈہ نہیں بن سکتا،صدر