in

پب جی گیم پر دوستی 13 سالہ بچے کو اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

پب جی گیم پر دوستی 13 سالہ بچے کو اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

پب جی گیم پر دوستی ، 13 سالہ بچے کو اغوا اورزیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے 13سالہ حسن کو اغوا کے بعدبدفعلی کا نشانہ بناکر قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی )انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق ملزمان عطا اللہ، مصور اقبال اورمحمد نوید کی مقتول حسن سے پب جی گیم کے ذریعے دوستی ہوئی تھی،ملزمان نے مقتول حسن کو اغوا کیا اور بدفعلی کرنے کے بعدفائر مار کر قتل کر دیا تھا۔

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن پولیس مصری شاہ نے15سالہ سوتیلی بیٹی کوزیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک والد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم بوٹا مسیح گزشتہ دو سال سے اپنی سوتیلی بیٹی مہک سے زیادتی کر رہا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس شادباغ نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کے بیٹے کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا،مقتول ساغر عرف بابر بٹ اپنی بیوی پر تشدد کرتاتھا جس کااس کے بیٹے حاشر کو رنج تھا، ملزم حاشر نے اپنے دوست علی حسن کے ساتھ مل کر والد کو قتل کر دیا۔ملزم حاشر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعدساتھی سمیت خاموشی سے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

شارق جمال خان نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس کوٹ لکھپت نے 35سالہ مہوش کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم شاہ زیب  مقتولہ کا ہمسایہ ہے۔ ملزم نے نقدی و زیورات چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر مہوش کو قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ ٹاؤن نے30سالہ ذیشان بھنڈر کو اغواء کے بعدقتل کرنیوالے2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان زین عرف زینی اور اویس عرف دیوا  نے پراپرٹی کے تنازعے پر مقتول ذیشان کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے شہری عامر تبسم کے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کے دوست ملزم کامران کو گرفتار کیا،ملزم نے 85ہزار روپے کے لین دین کے تنازعہ پر اپنے دوست عامر تبسم کو اس کے گھرکے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس اے نے پونے 2کروڑ روپے مالیت کی چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازمہ کو گرفتار کیا،گھریلو ملازمہ انور بی بی کو بہاولپور سے گرفتار کر کے پونے 2کروڑ کے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کی گئی۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز

تنخواہ میں 100 فیصد اضافہ، کرپشن پر پھانسی کی تجویز

پاکستانی فلمساز و اداکار صارم جعفری کی شارٹ فلم ون لاسٹ شاٹ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی سمیٹ لی 

پاکستانی فلمساز و اداکار صارم جعفری کی شارٹ فلم ون لاسٹ شاٹ نے بین الاقوامی سطح پر کامیابی سمیٹ لی