in

فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ حیران کن انکشافات سامنے آگئے

فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ حیران کن انکشافات سامنے آگئے

فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا واقعہ ،حیران کن …

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آر اے بازار کے علاقہ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے کے واقعہ میں انکشاف ہوا ہے کہ تلخ کلامی کے بعد اہلکاروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے فائرنگ کی۔

فیصل آباد کے علاقہ میں ایک روز قبل پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے وقاص نامی شہری جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی زخمی ہوئے تھے،زخمیوں کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق 

مقدمے میں پٹرولنگ پولیس کے چار اہلکاروں شاہد منظور،غلام دستگیر،عثمان حمیداور محسن سفیان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ چاروں اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔پٹرولنگ پولیس نے پہلے چیچہ سٹاپ پر کار کو روکا، اس دوران گاڑی میں سوار وقاص اور اہلکاروں میں تلخ کلامی ہوگئی، گاڑی بھگانے پر پٹرولنگ اہلکاروں نے تعاقب کیا اور آر اے بازار کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ 

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب (آئی جی )انعام غنی نے  قصور واروں کے خلاف سخت محکمانہ اورقانونی کاروائی کی ہدایت  کی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے غیر مہذب رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ایسے واقعات میں ملوث افسران واہلکاروں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لڑکی کا موبائل نمبر لیک کرنے پر دکاندار کی پٹائی

لڑکی کا موبائل نمبر لیک کرنے پر دکاندار کی پٹائی

سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری 

سونے کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری