in

سوتیلی ماں نے موبائل کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو لڑکے نے انتہائی قدم اٹھالیا

سوتیلی ماں نے موبائل کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو لڑکے نے انتہائی قدم اٹھالیا

سوتیلی ماں نے موبائل کیلئے پیسے دینے سے انکار کیا تو لڑکے نے انتہائی قدم …

میرٹھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 19 سالہ لڑکے نے موبائل کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محلہ اسلام آباد میں 19 سالہ خضر نے اپنی سوتیلی ماں ریشماں سے موبائل فون کیلئے 10 ہزار روپے کا تقاضہ کیا لیکن اسے پیسے نہیں ملے، الٹا ریشماں نے اسے ایک تھپڑ رسید کردیا جس پر طیش میں آکر پہلے خضر نے اپنی سوتیلی ماں کو پیٹا اور پھر گلا دبا کر قتل کردیا۔

خضر کے والد عبدالرحمان کے مطابق اس نے دو سال قبل ریشماں سے شادی کی تھی، اس کی دونوں بیویاں الگ الگ گھروں میں رہتی ہیں، خضر نے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد اپنے والد کو اطلاع دی اور فرار ہوگیا، باپ کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وہ وقت جب اداکارہ مونیکا بیدی کو انڈرورلڈ ڈان سے پیار ہوا اور اسی جرم میں 5 سال جیل کاٹنا پڑی

وہ وقت جب اداکارہ مونیکا بیدی کو انڈرورلڈ ڈان سے پیار ہوا اور اسی جرم میں 5 سال جیل کاٹنا پڑی

 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی

 نجی شعبے کو لاکھوں ٹن خام چینی درآمد کرنے پر ٹیکس کی چھوٹ مل گئی