in

لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 2 زخمی 

لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 2 زخمی 

لکی مروت میں جیل کے باہر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک 2 زخمی 

لکی مروت(ڈیلی پاکستان آن لائن)لکی مروت کے علاقہ میں جیل کے باہر فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں دو افراد جیل سے رہا ہوکر نکلے تھے۔

جیو نیوز کے مطابق لکی مروت کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد زخمی بھی ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں دو افراد جیل سے رہا ہو کر نکلے تھے  جبکہ ہلاک ہونے والوں میں تین راہ گیر شامل تھے،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،ہسپتال مٰیں دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں،شبہ ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کے باعث پیش آیا،تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو:پاکستان کا شاہین3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ویڈیو:پاکستان کا شاہین3 بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان میں 70فیصد خواتین صحافیوں کوآن لائن تشدد کاسامنا، رپورٹ

پاکستان میں 70فیصد خواتین صحافیوں کوآن لائن تشدد کاسامنا، رپورٹ