لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چونیاں کے علاقے بولا گڑھی میں دو افراد نے خاتون کو مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنادیا جس کا مقدمہ درج کرلیاگیا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاوشیں شروع کردیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف آئی آر میں کہاگیا ہے کہ گن پوائنٹ پر ملزمان نے خاتون سے قبیح فعل کیا اور پھر اس کی ویڈیو بھی بنالی ۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گھ رمیں اکیلا پاکر زیادتی کی گئی اور ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کردیں گے جس کے بعد اسے بلیک میل بھی کرتے رہے ۔
اہلخانہ کے مطابق بلیک میلنگ سے آکر خاتون نے مبینہ طورپر خودکشی کی کوشش بھی کی اور جب اہلخانہ نے اسے کریدا اور وجہ معلوم کرنی چاہی تو خاتون نے فیملی کو آگاہ کردیاجس کے بعد اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کرلیا۔