in

سکھر میں صحافی کو قتل کرنیوالا لاہور سے پکڑا گیا لیکن کس طرح قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس تک پہنچے ؟ پتہ چل گیا

سکھر میں صحافی کو قتل کرنیوالا لاہور سے پکڑا گیا لیکن کس طرح قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس تک پہنچے ؟ پتہ چل گیا

سکھر میں صحافی کو قتل کرنیوالا لاہور سے پکڑا گیا لیکن کس طرح قانون نافذ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر میں صحافی اجے لالوانی کو مبینہ طورپر قتل کرنیوالے غلام اکبر مانگریوکو لاہور کے ریلوے سٹیشن سے گرفتار کرلیاگیا، پولیس کاکہناہے کہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد ملزم کو سکھر منتقل کیاجائے گا۔

نجی ٹی وی چیل نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ سکھر اور لاہور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم پکڑاجس کے بعد نولکھا پولیس نے ملزم کوسکھر پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر دونوں پارٹیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ بتایاگیا ہے کہ ملزم کا اس کے موبائل فون کے ذریعے سراغ لگایاگیا،وہ پولیس کو ایک اور کیس میں بھی مطلوب تھا۔ 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سکھر پولیس نے جمعہ کو ملزم کے آبائی گھر تھمی میں چھاپہ مارا لیکن وہ اپنی فیملی کیساتھ بھاگنے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کی شناخت اجے لالوانی کے گھر کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے ہوئی تھی جس میں وہ گھر کی ریکی کرتے دیکھاگیا، صرف یہی نہیں بلکہ فائرنگ کرنیوالے افراد کو منگریو کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتاہے۔

یادرہے کہ ایک حجام کی دکان پر تقریباً دس دن قبل ہونیوالی فائرنگ میں صحافی شدید زخمی ہوگیاتھا اور ایک دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد سول ہسپتال میں چل بسے تھے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کورنگی:2سب ڈویژن کی5یوسیزمیں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

کورنگی:2سب ڈویژن کی5یوسیزمیں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا

انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا