ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ نے پائلٹ پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کی جانب سے ممبئی کے علاقے” اوشی وارا ‘ ‘پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کروا دیاہے ، اداکارہ نے بیان میں موقف اختیار کیاہے کہ ملزم پروفیشنل پائلٹ ہے اور اس سے پہلی ملاقات ” میٹری مونیل سائٹ “ (آن لائن رشتہ کروانے کیلئے ویب سائٹ ) پر ہوئی اور اس نے شادی کرنے کا وعدہ کیا ۔بھاری ویب سائٹ کی جانب سے اداکارہ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
پائلٹ کا تعلق بھوپال سے ہے جبکہ فی الوقت وہ ممبئی میں رہائش پذیر ہے ، اداکارہ کا کہناتھا کہ دونوں کے درمیان عمومی طورپر فون اور سوشل میڈیا سائٹس پر بات چیت ہو تی تھی لیکن دس دن قبل ملزم نے مجھے فون کر کے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ میرا گھر بھی دیکھنا چاہتاہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے پائلٹ سے ملاقات کیلئے رضا مندی ظاہری کر دی اور گھر بلا لیا جہاں پائلٹ نے اداکارہ کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن بعدازاں پائلٹ نے اسے شادی کرنے کی یقین دہانی کروتے ہوئے جلد ہی والدین سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ پائلٹ نے اپنے وعدہ کے مطابق والدین سے ملاقات نہیں کروائی اور شادی کی بات سے مکر گیا ، اداکارہ پائلٹ کے رویے سے تنگ آ گئی تھی جس کے باعث اس نے مقدمہ کیلئے درخواست دی۔پولیس کا کہناہے کہ درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔