in

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز کا پہلا ٹیزر وائرل 

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز کا پہلا ٹیزر وائرل 

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ” راز …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز ٹک ٹاک سے متنازع شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس نے ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے اور اب ان کی ویب سیریز ” راز“ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اور اب ان کی ویب سیریز ”راز“ کا پہلا ٹیزر بھی منظرعام پر آگیا ہے۔اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاو¿نٹ سے گزشتہ روز ویب سیریز ”راز“ کا ٹیزر جاری کیاگیا۔

 اس ویب سیریز میں حریم شاہ کی زندگی کی اصل کہانی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح وہ ٹک ٹاک پر متنازع ویڈیوز وائرل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوئیں۔ ویب سیریز میں سوشل میڈیا کی پاور کو دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ سوشل میڈیا راتوں رات کسی کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیتا ہے اور کس طرح ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ ختم کردیتا ہے۔ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ متنازع ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ پریشان یا مایوس ہونے کے بجائے الٹا اس صورتحال کو انجوائے کررہی ہیں۔

اس ویب سیریز کو اسد علی زیدی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ویب سیریز میں حریم شاہ کے علاوہ اور کون کون سے اداکار شامل ہیں اور یہ ویب سیریز کب ریلیز کی جائے گی فی الحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹیزر منظرعام پر آیا ہے اور گزشتہ روز ہی حریم شاہ اور مفتی قوی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بےہودہ گفتگو کرنے پر تھپڑ جڑدیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

مزید :

تفریح





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ منیشا نے بزنس مین سے طلاق کی وجہ بتادی

اداکارہ منیشا نے بزنس مین سے طلاق کی وجہ بتادی

Corona vaccine

ڈریپ کی چین سےکرونا ویکسین منگوانے کی اجازت