in

لاہور میں دن دیہاڑے پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک ایس ایچ او سمیت 4 افراد زخمی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور میں دن دیہاڑے پولیس مقابلہ دو ڈاکو ہلاک ایس ایچ او سمیت 4 افراد زخمی ویڈیو منظر عام پر آگئی

لاہور میں دن دیہاڑے پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او سمیت 4 افراد زخمی، …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں دن دیہاڑے پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او،خاتون اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  شمالی چھاؤنی کے علاقے میں دو ڈاکو واردات کے بعد پولیس سے بچنے کیلئے ایک گھر میں گھس گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ڈولفن فورس کی  بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو سرینڈر کرنے کا کہا گیا تاہم ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرور روڈ فاروق اعظم   زخمی ہوئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر میں موجود خاتون اور ایک بچی کو بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو مارے گئے، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا  ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔واقعہ کی متعدد فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں جن میں پولیس اور ڈولفن اہلکاروں کو گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب: کن شعبوں کیلیےویکسینیشن لازمی قرار

سعودی عرب: کن شعبوں کیلیےویکسینیشن لازمی قرار

ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ