in

 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش  سٹریٹ کرمینل کو مہنگی پڑگئی

 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش  سٹریٹ کرمینل کو مہنگی پڑگئی

 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش  سٹریٹ کرمینل کو مہنگی پڑگئی

 کراچی (ویب ڈیسک)  شاہ فیصل کالونی میں نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے کی کوشش  سٹریٹ کرمینل کو مہنگی پڑگئی،   موقع پر موجود شہری نے ایک ملزم کے سر پر بلاک مار کر زخمی کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان میں سے ایک ملزم نوجوان سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہا تھا کہ اس دوران نوجوان نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا اور گھتم گتھا ہوگیا جس پر ملزم نے اسلحہ نکال لیا تاہم نوجوان نے ملزم کو قابو کرتے ہوئے سڑک پر گرا دیا۔

اس دوران موقع پر موجود ایک شہری نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلاک اٹھا کر سڑک پر گرے ہوئے ملزم کے سر پر دے مارا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا، بعدازاں موقع پر موجود دیگر افراد نے زخمی ملزم سے اسلحہ چھین لیا جبکہ اس کے دیگر تین ساتھی فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائیسندھکراچیجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی: اگلے ہفتے گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی: اگلے ہفتے گرمی بڑھنے کا امکان، محکمہ موسمیات

Accident

مستونگ میں کوچ اور گاڑی میں تصادم، 6افراد جاں بحق