نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر وقت خبروں میں رہنے کا فن جاننے والی بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے ساجد خان کو مافیا کا حمایت یافتہ کہہ دیا۔
کنگنا رناوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ کوکوٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان لوگوں نے جیا خان کو مارا، انہوں نے ہی نے سشانت سنگھ راجپوت کی جان لی اور یہ اب مجھے مارنا چاہتے ہیں، یہ آزاد گھوم رہے ہیں کیونکہ انہیں مافیا کی مکمل حمایت حاصل ہے، یہ ہر برس مضبوط اور کامیاب رہے،یہ جان لیں کہ یہ دنیا مثالی نہیں ہے یا تو آپ شکار ہیں یا شکاری ہیں، آپ کو کوئی بھی نہیں بچائے گا، آپ نے ہی خود کو بچانا ہے۔
کنگنا رناوت نے جس ٹویٹ کو کوٹ کیا ہے اسکا کیپشن ہے کہ یاد دہانی، ساجد خان تاحال جیل میں نہیں، ویڈیو میں جیا خان کی بہن ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگارہی ہیں۔
They killed Jiah they killed Sushant and they tried to kill me, but they roam free have full support of the mafia, growing stronger and successful every year. Know the world is not ideal you are either the prey or the predator. No one will save you you have to save yourself. https://t.co/7QwHAr9BBv
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) January 18, 2021