کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہانگ کانگ کے ایک میگزین نے ایشیا کے18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست جاری کی جس میں آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کا نام بھی شامل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے شرمین عبید چنائے کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی ہے جس کے عنوان میں انہوں نے ’ٹیٹلر ہانگ کانگ‘‘ میگزین کا شکریہ ادا کیا ہے۔تصویر کے ساتھ اپنے کیپشن میں شرمین عبید چنائے نے لکھا کہ ایشیا کے 18 بہترین ہدایت کاروں کی فہرست میں میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہورہی ہے۔