in

موٹروے  زیادتی اور زینب قتل کیس دونوں  کیسز میں کب کیا ہوا  مجرم کب گرفتار ہوئے فیصلہ کتنے دن میں آیا؟ مکمل تفصیلات جانئے

موٹروے  زیادتی اور زینب قتل کیس دونوں  کیسز میں کب کیا ہوا  مجرم کب گرفتار ہوئے فیصلہ کتنے دن میں آیا؟ مکمل تفصیلات جانئے

موٹروے  زیادتی اور زینب قتل کیس، دونوں  کیسز میں کب کیا ہوا،  مجرم کب گرفتار …

لاہور (غلام نبی ) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت  نے موٹروے زیادتی کیس کے مجرمان شفقت عرف بگا اور عابد ملہی کو سزا سنادی ہے۔ دونوں مجرمان کو 14، 14 برس قید اور موت کی سزا دی گئی ہے۔  مجرموں نے 8 اور 9 ستمبر 2020 کی درمیانی شب کو شادی شدہ خاتون کو لاہور میں موٹروے لنک روڈ پر بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔یہ پاکستان کی تاریخ کے تیز ترین ٹرائلز میں سے ایک تھا جس میں مجرموں کو اتنی جلدی چالان مکمل کرکے عدالتی کارروائی مکمل کی گئی۔ 

اس سے قبل ایسی ایک مثال زینب قتل کیس میں سنہ 2018 میں سامنے آئی تھی جب نہ صرف مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا گیا تھا بلکہ اس کا تیز ترین ٹرائل کرکے اسے تختہ دار پر بھی لٹکا دیا گیا تھا۔ زینب کیس کے مجرم عمران علی کو عدالت کی جانب سے چار بار سزائے موت کا حکم دیا گیا تھا۔ زینب کا قاتل ایک سیریل کلر تھا جو اس سے پہلے بھی بچوں کے ساتھ زیادتی اورانہیں قتل کرنے کی وارداتوں میں ملوث رہا تھا۔ زینب کیس میں ڈارک ویب  کے حوالے سے بھی دعوے سامنے آئے تھے کہ مجرم عمران بچوں کے ساتھ زیادتی کو ڈارک ویب پر لائیو سٹریم کیا کرتا تھا۔

 ذیل میں ہم دونوں کیسز کا موازنہ پیش کر رہے ہیں جس کے ذریعے آپ کو یہ سمجھنے میں آسانی ہوگی کہ کس کیس میں کس کارروائی کے مکمل ہونے میں کتنے دن لگے؟

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مولانا طارق جمیل اور نریندر مودی کا وزیراعظم کیلئے پیغام

مولانا طارق جمیل اور نریندر مودی کا وزیراعظم کیلئے پیغام

گوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی

گوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے منگنی کرلی