in

پتنگ بازی اور کورونا کے حوالے سے پولیس کی  آگاہی مہم شہریوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے گیے

پتنگ بازی اور کورونا کے حوالے سے پولیس کی  آگاہی مہم شہریوں میں ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے گیے

پتنگ بازی اور کورونا کے حوالے سے پولیس کی  آگاہی مہم، شہریوں میں ماسک اور …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات  پر اقبال ٹاون ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی اور کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم چلا ئی گئی ،اس دوران شہریوں میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے گئے۔

ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق عوام الناس میں کورونا وباء سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی کیلئے بینرز لگائے گئے ۔کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی مہم کے طور پر لاہور پولیس کی جانب سے 500 مفت ماسک اور 100 سینیٹائزر  تقسیم کئے گئے۔لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔لوگوں کو پتنگ بازی کےنقصانات کے حوالے سے  آگاہ کیا گیا۔پتنگ بازی کی وجہ سے بہت سی قیمتی جانیں لقمہ اجل بن چکی ہیں ۔ون ویلنگ۔ہوائی فائرنگ سے بھی بہت سے لوگ زخمی ہو چکے اور جاں بحق بھی ہوئے۔لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے اوربینرز لگائے گئے۔موٹرسائیکل پر پتنگ کی ڈور سے بچنے کیلئے لاہور پولیس کیجانب سے مفت سیفٹی وائر لگائی گئی۔والدین کو متنبہ کیا جاتاہے کہ پتنگ بازی۔ہوائی فائرنگ۔ون ویلنگ سے خود بھی اجتناب کریں بچوں کو بھی دور رکھیں۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے  ایس ڈی پی اونواں کوٹ محمدعمر فاروق اور ایس ایچ او شیراکوٹ زاہد چودھری کو  آگاہی مہم پر شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اذان سےنیند خراب ہوتی ہے، پابندی کی درخواست دائر

اذان سےنیند خراب ہوتی ہے، پابندی کی درخواست دائر

لاہور میں بچے کی ڈرائیونگ، گاڑی ضبط، والد گرفتار

لاہور میں بچے کی ڈرائیونگ، گاڑی ضبط، والد گرفتار