in

پاکستانی شخص نے دوسری شادی کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا کئی دن تک لاشوں کیساتھ اسی بستر پر سوتا رہا

پاکستانی شخص نے دوسری شادی کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا کئی دن تک لاشوں کیساتھ اسی بستر پر سوتا رہا

پاکستانی شخص نے دوسری شادی کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا، کئی دن تک لاشوں …

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شہری نے اپنی اہلیہ اور نوعمر بیٹی کو قتل کردیا اور کئی دن تک لاشوں کیساتھ اسی بستر پر سوتا رہا، پکڑے جانے پر سرکاری ملازم ملزم مجاہد علی نے دعویٰ کیا کہ دہرے قتل کے الزام میں پکڑے جانے سے قبل وہ کوروناکاشکار ہوگیا تھااور اس اندوہناک واردات کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے پیچھے چھپی خوفناک داستان بھی سنادی۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق مجاہدعلی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا اور پھر کئی دن تک اس کی لاش کیساتھ ہی سوتا رہا، پھر اس نے اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو بھی قتل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ دوسری شادی کرسکے ۔کئی دنوں کے بعد جب جسد خاکی ناقابل برداشت ہوئے تو وہ اپنی فیملی کو بتانے پر مجبور ہوگیا اور دعویٰ کیا کہ بیوی اور بیٹی گیس لیکج کی وجہ سے دم توڑ گئی ہیں اور تدفین کرنی ہے ۔ اس کے بعد خود ہسپتال داخل ہوگیا اور موقف اپنایا کہ وہ کورونا کا شکار ہے ۔ 

مجاہد کے سسر نے بتایا کہ ان کا اپنی بیٹی کیساتھ گزشتہ اتوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوپایا تھااور اچانک رابطہ ختم ہونے پرپریشان بھی تھے ، وہ بیٹی کے گھر گئے تو جسد خاکی سیاہ ہوچکا تھا اور اس کی ٹانگیں بیڈ سے نیچے لٹک رہی تھیں، 18ماہ کی بچی کی لاش دوسرے کمرے میں بیڈسے ملی ، ملزم کا گیس لیکج سے اموات کا ڈرامہ دونوں جسد خاکی الگ الگ کمروں سے ملنے کی وجہ سے بے نقاب ہوگیا، ابتدائی مشاہدے میں خاتون کے بازﺅوں اور ٹانگوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔ 

ملزم کو گرفتار کرلیاگیااور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابراولپنڈی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مقدمہ ہارنے پر پاکستانی شہری نے وکیل کو بھائی سمیت قتل کردیا

مقدمہ ہارنے پر پاکستانی شہری نے وکیل کو بھائی سمیت قتل کردیا

پی ڈی ایم کا مقصد صرف حکومت گرانا نہیں، سعدرفیق

پی ڈی ایم کا مقصد صرف حکومت گرانا نہیں، سعدرفیق