in

منشیات فروشوں  کی چیکنگ مہنگی پڑ گئی ملزمان نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

منشیات فروشوں  کی چیکنگ مہنگی پڑ گئی ملزمان نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

منشیات فروشوں  کی چیکنگ مہنگی پڑ گئی، ملزمان نے اے ایس آئی کو تشدد کا نشانہ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گڑھی شاہو پولیس کے اے ایس آئی مرید حسین کو منشیات فروش ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناڈالا،بعدازاں پولیس نے چھاپہ مارکر پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مرید حسین اور پولیس ٹیم نے چند روز قبل چند افراد کو مشکوک جان کر ان کی تلاشی لی تاہم ان سے کچھ برآمد نہ ہوا جس پر ان کو جانے دیا گیا،گزشتہ روز مرید حسین اسی علاقہ میں اپنے بچوں کی فیس جمع کروانے کے لیے بینک کے باہر موجود تھا کہ ملزمان نے اس کو گھیر لیا اور تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر گڑھی شاہو پولیس نے تشدد کرنے والے پانچ  ملزمان کو  چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔تشدد کرنے والے ملزمان میں عبدالرحمان،عبدالرحیم،شفیق،اسلم طاہر صدیق شامل ہیں۔

ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کے مطابق ملزمان کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا،اغوا،مسلح ہو کر حملہ کرنا حبس بے جا  اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ریکارڈ یافتہ منشیات فروش عبدالرحمان پر تھانہ گڑھی شاہو شادمان، ڈیفنس اے میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ سول لائنز ڈویژن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف رواں سال208 مقدمات کا اندراج کیا ہے۔گڑھی شاہو پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 23 مقدمات کا اندراج کیا۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

ویڈیو: اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

واٹس ایپ طرز پر ایف ایف میٹنگ ایپ تیار

واٹس ایپ طرز پر ایف ایف میٹنگ ایپ تیار