in

شیرا کوٹ پولیس کی کارروائی آن لائن پتنگیں فروخت کرنے  والا ملزم گرفتار

شیرا کوٹ پولیس کی کارروائی آن لائن پتنگیں فروخت کرنے  والا ملزم گرفتار

شیرا کوٹ پولیس کی کارروائی ، آن لائن پتنگیں فروخت کرنے  والا ملزم گرفتار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شیراکوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئےآن لائن پتنگیں فروخت کرنے والے  ملزم کو گرفتار کرکے  اس کے قبضہ سے 1700 پتنگوں کا خام مال اور  درجنوں تیار پتنگیں بھی برآمد کرلی ہیں۔

ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایات پر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ خفیہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شیراکوٹ  زاہد گجر نے  ملزم کو چھاپہ مار کرگرفتار کیا۔ملزم شکیل گھر میں پتنگیں بناکر آن لائن آرڈر پر فروخت کرتا تھا۔ملزم شکیل کے قبضے سے 1700 پتنگوں کا خام مال اور  درجنوں تیار پتنگیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

 لاہور  میں پتنگ بازی ایک اور قیمتی جان لے گئی، امریکہ پلٹ  پی ایچ ڈی ہولڈر لیکچرارجان کی بازی ہارگیا

ملزم نے  لاہور کے دیگر علاقوں میں پتنگیں سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  ساجد کیانی نے ملزم کی گرفتاری پر  ایس ڈی پی او نواں کوٹ اور شیراکوٹ پولیس کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کردی ہے، یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن نے اپنی اکثریت ثابت کردی ہے، یوسف رضا گیلانی

کراچی: مرغی کےگوشت کی قیمتیں بلندترین سطح پر

کراچی: مرغی کےگوشت کی قیمتیں بلندترین سطح پر