in

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے علاقہ کی ڈیجٹیل مانیٹرنگ شروع کردی

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے علاقہ کی ڈیجٹیل مانیٹرنگ شروع کردی

اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے پتنگ بازی روکنے کے لیے علاقہ کی ڈیجٹیل مانیٹرنگ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پتنگ بازی روکنے کے لیے  نوانکوٹ اور شیراکوٹ پولیس نے علاقے کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ڈیجٹیل مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او نواں کوٹ محمد عمر فاروق بلوچ  نے ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی خود نگرانی کی اور پتنگ بازوں کی گرفتاری کے لیے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو احکامات بھی جاری کئیے۔ایس ڈی پی او عمر فاروق بلوچ کا کہنا ہے کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے سے پتنگ بازوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

پتنگ بازوں کی ڈرون کیمروں سے نشاندہی کرکے انکو گرفتارکیا جارہا ہے۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے دو پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن طاہر مقصود نے ایس ڈی پی او نوں کوٹ محمدعمر فاروق بلوچ ،ایس ایچ او شیراکوٹ زاہد محمودگجر اور ایس ایچ او نواں کوٹ کو بہتر پلاننگ پر شاباش دی۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن میں نئے فیچرز متعارف

جی ڈی اے کاامیدوار کی شکست پر وزیراعظم سے شکوہ

جی ڈی اے کاامیدوار کی شکست پر وزیراعظم سے شکوہ