in

اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ دوبارہ انسانوں کی شکل نہ دکھائے محبت کرنی ہے تو دو طرفہ کریں خودکشی کرنیوالی شادی شدہ لڑکی کا ویڈیو  بیان سامنے آگیا

اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ دوبارہ انسانوں کی شکل نہ دکھائے محبت کرنی ہے تو دو طرفہ کریں خودکشی کرنیوالی شادی شدہ لڑکی کا ویڈیو  بیان سامنے آگیا

اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ دوبارہ انسانوں کی شکل نہ دکھائے، محبت کرنی ہے تو دو …

احمد آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  جہیز کے لیے سسرال کے طعنوں سے تنگ شادی شدہ لڑکی نے خود کشی کرلی اور خودکشی سے قبل ریکارڈ کیاگیا ویڈیو بیان اب سامنے آگیا ہے جس میں 23سالہ عائشہ نے والدین، مبینہ شوہر ، دوستوں اور دنیا کے معاملات پر گفتگو کی ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ نے احمد آباد میں ریور فرنٹ واک وے سے سبرمتی دریا میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی تھی ۔  ویڈیو بیان میں لڑکی نے بتایا کہ   اس اقدام کے لیے کسی کی جانب سے بھی کوئی دباؤ نہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ 2018 میں عارف خان نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، شادی کے فوراً بعد ہی عارف اور ان کے گھروالوں کی جانب سے عائشہ کو جہیز کے لیے ہراساں کیا جانے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ سسرال والوں کی باتوں سے تنگ آکر ماں باپ کے گھر واپس چلی گئی لیکن رشتے داروں کی مداخلت پر عائشہ کو ایک بار پھر سسرال واپس آنا پڑا۔عائشہ کے والد نے داماد کو ڈیڑھ لاکھ روپے بھی دیے لیکن کچھ بھی تبدیل نہ ہوسکا اور انہیں ایک بار پھر ماں باپ کی دہلیز کا منہ دیکھنا پڑا جب کہ شوہر سے علیحدگی کے خوف نے عائشہ کو خودکشی جیسا اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔

 لڑکی نے اپنے بیا ن میں کہا کہ “جو بھی کرنے جارہی ہوں، اپنی مرضی سے کررہی ہوں، کیا کہوں؟َ یہی سمجھیں کہ اتنی ہی زندگی تھی اور یہ سکون والی تھی ، پیارے بابا ، کب تک لڑو گے اپنوں سے؟ کیس واپس لے لیں، کہتے ہیں کہ نہیں کرنا، عائشہ لڑائیوں کیلئے نہیں بنی، عارف سے پیار کرتے ہیں، اسے پریشان تو نہیں کریں گے۔ عائشہ کا مزید کہنا تھاکہ اگر اسے آزادی چاہیے تو ٹھیک ہے، وہ آزاد رہے،  چلو اپنی زندگی تو یہیں تک ہے، میں خوش ہوں کیونکہ اب اللہ سے ملوں گی ، انہیں کہوں گی کہ غلطی کہاں رہ گئی؟ ماں باپ ، دوست بہت اچھے مل گئے، مجھ میں یا شاید تقدیر میں کمی رہ گئی، اللہ سے دعا کروں گی کہ دوبارہ انسانوں کی شکل نہ دیکھوں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ  محبت کرنی ہے تو دو طرفہ کریں، یک طرفہ سے کچھ حاصل نہیں، چلو، کچھ محبت تو نکاح کے بعد بھی ادھوری رہتی ہے، پیاری سی ندی ،دعا ہے کہ  مجھے سمالے،  میں ہوائوں کی طرح ہوں ، بہنا چاہتی ہوں، کسی کیلئے نہیں رکنا اور آج کے دن بہت خوش ہوں، میرے پیچھے کوئی جھگڑا نہ کرنا اور میرے لیے دعا کرنا۔ الوداع۔

مزید :

بین الاقوامیجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انوشےعباسی کامیڈی شو”اسپورٹس پالٹکس”کی میزبان بن گئیں

انوشےعباسی کامیڈی شو”اسپورٹس پالٹکس”کی میزبان بن گئیں

LPG gas cylinder

ایل پی جی کی قیمت میں 2روپے فی کلو اضافہ