in

محبوب کی دوسری لڑکی سے شادی کی کوشش پر ہنگامہ برپا کرنیوالی لڑکی سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی

محبوب کی دوسری لڑکی سے شادی کی کوشش پر ہنگامہ برپا کرنیوالی لڑکی سے متعلق انتہائی افسوسناک خبرآگئی

محبوب کی دوسری لڑکی سے شادی کی کوشش پر ہنگامہ برپا کرنیوالی لڑکی سے متعلق …

نواب شاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) محبوب کی دوسری لڑکی سے شادی کی کوشش پر ہنگامہ برپا کرنے اور اسے زخمی کرنیوالی لڑکی نے مبینہ طورپر خود کشی کرلی ۔ 

ایکسپریس کے مطابق 20 سالہ طالبہ ” ن م”  نے اتوار کی شام اپنے گوٹھ کے گھر میں مبینہ طور پر پنکھے سے پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے جس کی تصدیق  سٹھ میل پولیس تھانے کے ایس ایچ او منظور بھنگوار نے بھی کردی۔ پولیس کے مطابق   لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کر دی ہے، رپورٹ میں اگر قتل ثابت ہوا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوپہر نواب شاہ کے مقامی شادی ہال میں مبینہ خود کشی کرنے والی طالبہ ناہید مہر نے نکاح کے وقت پہنچ کر شور شرابا کیا تھا اور دولہا کو کانٹا مار کر زخمی کردیا تھا تاہم خواتین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا تھا، لڑکی کا کہناتھاکہ محبت مجھ سے کرو، شادی کسی اور سے، ایسا نہیں ہونے دوں گی ۔  ذرائع نے بتایا کہ زخمی دولہا اور حملہ آور لڑکی آپس میں رشتے دار اور دونوں سٹھ میل کے قریب 18 ویں شاخ کے رہائشی ہیں ، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، لڑکی ، دولہا  نیاز مہر کے پاس وہ ٹیوشن پڑھتی تھی جس دوران دونوں میں محبت  پڑوان چڑھی،   شادی کے قول اقرار کیے مگر اس نے کسی اور لڑکی سے شادی کرلی، جھگڑا ہوا تو  اس نے دلاسہ دیا کہ جلد تجھ سے شادی کروں گا جس پر میں راضی ہو گئی، اب  اطلاع ملی کہ نیاز نواب شاہ میں دوسری شادی کر رہا ہے جس پر میں شادی ہال پہنچ گئی اور نیاز کو پکڑلیا اور چمچہ مار کر اسے زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دولہا کے عزیز و اقارب بھی تھانے پہنچ گئے اور بتایاکہ ہم رشتے دار ہیں اور معاملہ کورٹ کچہری میں نہیں لے جانا چاہتے،  لڑکی کی نیاز سے شادی کرالیں گے جس کے بعد پولیس نے معاملہ نمٹا دیا اور  لڑکی کو والدین کے حوالے کر دیاگیا جو اسے اپنے ہمراہ گوٹھ لے گئے جہاں چند گھنٹوں بعد اس کی پھندہ لگی لاش پنکھے سے لٹکی ملی۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Aijaz Jakhrani

کراچی: اعجاز جکھرانی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

Senate-Elections

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس موثرنہیں رہا،اٹارنی جنرل