in

بہن کی پسند کی شادی پر بھائی نالاں بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہن کی پسند کی شادی پر بھائی نالاں بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بہن کی پسند کی شادی پر بھائی نالاں، بہنوئی کی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی (ویب ڈیسک)  اورنگی ٹائون کے علاقے سے نوجوان لڑکی کو اغواء کرلیاگیا جسے شہر سے باہر  لے جاکر جسمانی تشدد کے علاوہ جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، پولیس نے تفتیش کی تو ملزم رشتہ دار نکلا اور ا س نے  انتقام لینے کی غرض سے یہ قدم اٹھایا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ ایس پی عابد قائم خانی نے بتایا کہ اورنگی ٹائون تھانے میں 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ  درج کرایا گیا، جب تحقیقات کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ لڑکی کو شہر سے باہر لے جایا جاچکا ہے، جس پر پولیس نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور ملزم منان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 عابد قائم خانی نے بتایا کہ ملزم منان نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو  بیان دیا ہے کہ اس کی بہن نے ایک لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگیا تھا، اپنی بہن اور زبردستی بننے والے بہنوئی کو سمجھایا تھا لیکن دونوں نہیں مانے، طیش میں آکر اس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے بہنوئی کی بہن کو اغوا کیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ،  زیادتی بھی کی۔ ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم اور مغویہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے جبکہ مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،وزیراعظم

ابھی نندن کو واپس کرکے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،وزیراعظم

ویڈیو: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا

ویڈیو: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا اہم بیان منظر عام پر آگیا