لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رائیونڈ کے رہائشی 13 سالہ بچے حسن عباس کو ملزمان نے اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا،ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کے ورثا نے رائےونڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ورثا کا کہنا ہے کہ حسن عباس کی ملزمان سے دوستی پب جی گیم کھیلنے کے دوران ہوئی،ملزمان نے بچے کو شیخوپورہ بلایا جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا،اغوا کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ میں درج ہے مگر پولیس نے اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔ملزمان کی عدم گرفتاری پرلواحقین نے رائیونڈ روڈ پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس روایتی سستی سے کام لے رہی ہے جس کے باعث ملزمان اب تک گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقعہ کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کی اپیل کی ہے۔