گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ گکھڑ کے نواحی علاقہ کوٹلی سائیاں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجےمیں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق داماد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجےمیں ساس سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مہناز، 45 سالہ فیاض، 70 سالہ پروین بی بی شامل ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا ہے،مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔