لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ مناواں میں نجی فارم پر جاری شادی کی تقریب میں ملزمان اندھا دھند ہوائی فائرنگ کرتے رہے،مسلسل فائرنگ کے باوجود کوئی پولیس اہلکار موقع پر نہ پہنچا۔
مناواں کے علاقہ برکی روڈ پر آٹھ سے دس ملزمان نے شادی کی تقریب میں ممنوعہ اسلحہ استعمال کرتے ہوئے شدید ہوائی فائرنگ کی،ملزمان کافی دیر تک فائرنگ کرتے رہے۔ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آئی ہیں جن میں ملزمان کو باری باری فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب انعام غنی نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او لاہور)غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔