in

شادی کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی3 خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار 

شادی کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی3 خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار 

شادی کے موقع پر قانون کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی،3 خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار 

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نوانکوٹ سرکل پولیس نے شادی کے موقع پر مجرا پارٹی کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او)غلام محمود ڈوگر نے تمام ڈویژنل پولیس افسران کو  جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے رکھا ہے۔گزشتہ روز شادی کے موقع پر مجرا پارٹی کرنے اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی اطلاع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی ایس پی )نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،ایک رائفل پمپ ایکشن،چار  پسٹلز،پانچ میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے ساؤنڈ سسٹم ڈیک ،شراب کی بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہورجرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سونا مہنگا ہو گیا 

سونا مہنگا ہو گیا 

مردان میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ  2 افراد قتل 6 زخمی 

مردان میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ  2 افراد قتل 6 زخمی