in

بہاو لپور میں 6 افرادنے  لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالاواقعہ میں لڑکی کی قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلی

بہاو لپور میں 6 افرادنے  لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالاواقعہ میں لڑکی کی قریبی رشتہ دار ہی ملوث نکلی


بہاو لپور میں 6 افرادنے  لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ …

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بہاولپور کے علاقہ حاصل پور میں چھ ملزمان نے18 سالہ لڑکی کو والد اور بھائی کے سامنے زیادتی کا نشانہ بناڈالا،زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی بھابھی بھی واقعہ میں ملوث نکلی،پولیس نے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سما نیوز کے مطابق والدہ  اور بھائی کے سامنے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان میں لڑکی کی بھابھی بھی شامل ہے۔بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں  2 جنوری کی درمیانی شب چھ ملزمان نے والد اور بھائی کے سامنے گھر میں گھس کر 18 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کے دوران اہل خانہ پر تشدد بھی کیا گیا ۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں متاثرہ لڑکی کی بھابھی کو شامل تفتیش کیا، جس نے دوران تفتیش واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کرلیا اور بتایا کہ ملزمان اس کے ساتھی ہیں۔خاتون ملزمہ نے واردات منصوبہ بندی کے تحت کروائی، ملزم نصیر اور وسیم کو ریمانڈ کیلئے جبکہ ملزمہ نجمہ کو جوڈیشل کسٹڈی میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چاقو اور موبائل فون برآمد ہوا ہے، دیگر پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیرِ اعظم سے ارتغرل کی ٹیم کی ملاقات اب کس معروف کردار پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ ہوا اور عمران خان نے کیا یقین دہانی کرائی ؟

وزیرِ اعظم سے ارتغرل کی ٹیم کی ملاقات اب کس معروف کردار پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ ہوا اور عمران خان نے کیا یقین دہانی کرائی ؟

وہ وقت جب ڈائریکٹر کی تنقید کے بعد اداکارہ نورا فتیحی بہت روئیں اور بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا

وہ وقت جب ڈائریکٹر کی تنقید کے بعد اداکارہ نورا فتیحی بہت روئیں اور بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا