in

فیصل آبادمیں افسوسناک واقعہ 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد زندہ جلانے کی کوشش

فیصل آبادمیں افسوسناک واقعہ 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد زندہ جلانے کی کوشش

فیصل آبادمیں افسوسناک واقعہ، 11 سالہ گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد، زندہ …

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ صدر کی حدود میں بھٹو کالونی کی رہائشی ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں مالک نے گھریلو ملازمہ کو گلاس توڑنے پر جلاڈالا۔ 

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 11 سالہ گھریلو ملازمہ ملائکہ کو مالک نے گلاس ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایاہے،ہیٹر پر گرنے سے جھلس گئی   ۔بچی کو تشویشنا ک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  متاثرہ بچی  اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گلاس ٹوٹنے پر مالک نے تھپڑ مارا تو ہیٹر پر گری ۔ مالکان نے واقعہ کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی ہے۔ 

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ کو جلانے کے واقعہ کا نوٹس  لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمہ کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد تشدد کا شکار بچی کو طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ میڈیکل کے بعد بچی کو جلانے والے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔ 

دوسری جانب چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بھی تھانہ صدر پہنچ گئی  ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر زخموں کے پرانے نشان بھی موجودہیں ۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابفیصل آباد





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیگوار لینڈ روور کا 2 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان

جیگوار لینڈ روور کا 2 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان

فیصل آبادمیں 25 فیصد گارمنٹس انڈسٹری بند، بیرونی آرڈرز کینسل

فیصل آبادمیں 25 فیصد گارمنٹس انڈسٹری بند، بیرونی آرڈرز کینسل