لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق 36 سالہ نائلہ اپنی گاڑی پر سوار ہوکر گھر جارہی تھی کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹنے کے لئے روکنے کی کوشش کی تو خاتون نے گاڑی بھگا دی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی ،جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔