in

نوجوان پاکستانی لڑکی نے اپنی ہی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل

نوجوان پاکستانی لڑکی نے اپنی ہی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا وجہ ایسی کہ یقین کرنا مشکل

نوجوان پاکستانی لڑکی نے اپنی ہی والدہ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، وجہ ایسی کہ …

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے علاقے کوٹھا میں نوجوان پاکستانی لڑکی نے موبائل فون ضبط کرنے پر اپنی ہی والدہ کو بے دردی سے قتل کردیا، والدہ کو اپنی بیٹی کے کزن کیساتھ تعلقات کا پتہ چل گیا تھا۔ 

پولیس کے مطابق 2فروری کو خاتون کی لاش اس کے گھر سے ہی ملی تھی لیکن اس کی نوجوان بیٹی لاپتہ تھی، گھر کے اندر فرنیچر بکھرا پڑا تھا ، زیورات بھی نہیں تھے اور واقعے کو چوری کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔ پولیس نے بتایاکہ ’ہم نے مقتولہ کے شوہرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی گئی‘۔

حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ یہ ایک اندھاکیس تھا، پولیس نے لاپتہ لڑکی کے موبائل فون کے ڈیٹا سے تفتیش کا آغاز کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ راولپنڈی میں مقیم اپنے کزن ارشداقبال کیساتھ وہ مستقل رابطے میں تھی، پولیس نے ارشداقبال کو حراست میں لیا جس نے لڑکی کو نوشہرہ میں اپنی بہن کے گھر چھوڑا تھا۔ 

پولیس کے مطابق اپنے کزن کیساتھ تعلقات کا پتہ چلنے پر مقتولہ نے اپنی بیٹی کی سرزنش کی اور اس کا موبائل فون ضبط کرلیا، بعدمیں مشتعل لڑکی نے اپنے باپ کے پستول سے گولی مار کر اپنی ماں کی جان لے لی ، والدہ کی موت کے بعد لڑکی نے جیولری چرائی اور موقع سے غائب ہوگئی اور کزن کو کال کی کہ اب وہ اسے اپنے ساتھ لے جائے ، اس کیس سے جڑی مزید معلومات نہیں مل سکیں لیکن ارشد اقبال کی گرفتاری کے بعد ملزمہ لڑکی کو بھی تحویل میں لیاجاچکا ہوگا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹسجرم و انصافعلاقائیخیبرپختون خواہصوابی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارت: مغربی بنگال میں بم دھماکا، مسلم وزیر زخمی

بھارت: مغربی بنگال میں بم دھماکا، مسلم وزیر زخمی

ہری پور سے لاپتہ کباڑیے کی لاش بیکری کے اوون سے مل گئی

ہری پور سے لاپتہ کباڑیے کی لاش بیکری کے اوون سے مل گئی