in

ڈاکووں نے فیملی سے 138 تولے سونا لوٹ لیا

ڈاکووں نے فیملی سے 138 تولے سونا لوٹ لیا

ڈاکووں نے فیملی سے 138 تولے سونا لوٹ لیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈیفنس کے علاقہ میں اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے فیملی سے 138 تولہ سونا لوٹ لیا۔

ڈکیتی کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا۔لوٹے گئے سامان کی کل مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ڈیفنس سی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ شہری زارون کے بیان پر درج کیا گیا ہے۔

شہری کے مطابق   وہ اپنی بیوی کے ہمراہ بینک سے 138تولہ سونا کے زیورات نکلوا کر گھر جا رہاتھا کہ گھر کے باہر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ گاڑی گھر کے باہر روکی تو 2 مسلح افراد آگئے اور میری اہلیہ پر بندوق تان کر جیولری والا بیگ مانگا جسے میری بیوی کو ڈکیتوں کے حوالے کرنا پڑا۔ جیولری میں بڑا سیٹ 80 تولہ، ایک سیٹ 20 تولہ، ایک سیٹ 18 تولہ اور 4 چوڑیاں 12 عدد 20 تولہ شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہری پور سے لاپتہ کباڑیے کی لاش بیکری کے اوون سے مل گئی

ہری پور سے لاپتہ کباڑیے کی لاش بیکری کے اوون سے مل گئی

نیوزی لینڈ حکومت کا طالبات کیلیے اہم اعلان

نیوزی لینڈ حکومت کا طالبات کیلیے اہم اعلان