لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گوجرانوالہ کے علاقہ کامونکی میں پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نوجوان سلمان کے ورثا نے نعش گورنر ہاوس کے باہر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ورثانے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،ہمارا بیٹا بے قصور ہے،پولیس نے اسے گرفتار کرکے جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا ہے۔ورثا نے اس موقع پر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرے کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔