in

موٹروے کے قریب اہل خانہ کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین سگے بھائی گرفتار

موٹروے کے قریب اہل خانہ کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین سگے بھائی گرفتار


موٹروے کے قریب اہل خانہ کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین سگے …

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ پولیس نے10 روز قبل موٹروے پل کے قریب خاتون کو اہل خانہ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،تینوں ملزمان سگے بھائی ہیں اور انکو فیصل آباد سے گرفتارکیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لا کر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔شیخوپورہ پولیس نےاہل خانہ کے سامنے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں سفاک ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کے خلاف قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کے ساتھ اپنے عزیر واقارب کی شادی میں شرکت کے بعد خانقاہ ڈوگراں سے  واپس گا ؤں ککڑ گل آ رہے تھے جب یہ موٹر وے پل کے قریب پہنچے تو مسلح افراد نے ان کو روک کر تین  ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور اس کے بعد گلزار مسیح کی بیٹی کو زبردستی جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انویسٹی گیشن کے دوران 300سے زائد افراد  سے تفتیش کی گئی۔ ملزمان کو ٹیم ڈی ایس پی صدر سرکل عمران عباس چدھڑ اور ڈی ایس پی سی آئی اے ریاض عباس شاہ کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سمندری ضلع فیصل آباد سے گرفتار کیاگیا جن کے قبضہ سے مال مسروقہ موبائل و نقدی اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے، ملزمان نے  ڈکیتی اورزیادتی کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

 ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر میکن نے مزید بتایا کہ اس سنگین وقعہ کے ملزمان جاوید ولد پیربخش،جنید ولد پیر بخش اور پرویز ولد پیر بخش حقیقی بھائی ہیں اور انتہائی چالاک،شاطر اور سفاک گھرانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ تینوں ملزمان درجنوں ڈکیتی و چوری، راہزنی کے مقدمات میں مختلف تھانہ جات کو مطلوب تھے جبکہ ان کے دو بھائی قتل او ر ڈکیتی کے مقدمات میں جیل میں بند ہیں۔ تمام بھائی اکٹھے مل کر وارداتیں کرتے تھے اور پولیس کافی عرصہ ان کی تلاش میں تھی۔یہ ملزمان ضلع فیصل آباد،حافظ آباد، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں سنگین نوعیت کی وارداتوں میں بھی مطلوب تھے۔یہ ملزمان شیخوپورہ میں وارداتیں کرکے دوسر ے اضلاع میں فرار ہو جاتے اور وہاں وارداتیں کرکے واپس شیخوپورہ آجاتے تھے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’آنٹی پولیس بلالے گی تو یار تیرا کرلے گا ہینڈل ‘ بھارتی گلو کار بادشاہ نے یہ الفاظ گنگنائے توساتھ ہی کنسرٹ میں پولیس آگئی پھر کیا ہوا ؟

’آنٹی پولیس بلالے گی تو یار تیرا کرلے گا ہینڈل ‘ بھارتی گلو کار بادشاہ نے یہ الفاظ گنگنائے توساتھ ہی کنسرٹ میں پولیس آگئی پھر کیا ہوا ؟

بھارتی ہدایتکار کا ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنانے کا اعلانفلم میں کون کونسی اداکارائیں شامل ہوگی؟آپ بھی جانیں

بھارتی ہدایتکار کا ’ہیرا منڈی‘ پر فلم بنانے کا اعلانفلم میں کون کونسی اداکارائیں شامل ہوگی؟آپ بھی جانیں