لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا میں حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس فائرنگ کرکے 23 سالہ لڑکی کو قتل اور اسکی بہن کو زخمی کردیا،اہل خانہ کے مطابق ملزم نے رشتے سے انکار پر انتہائی قدم اٹھایا۔
فیکڑی ایریا کے علاقہ غازی روڈ پرعبداللہ نامی ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 23 سالہ کائنات موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ اس کی بہن ایمن زخمی ہوگئی۔متاثرہ لڑکی کے عزیز و اقارب کا کہنا ہے کہ ملزم عبداللہ کائنات کا رشتہ چاہتا تھا مگر کائنات اور اس کے اہل خانہ راضی نہیں تھے، اس لیے انہوں نے انکار کردیا اور ملزم نے انتقام لینے کیلئے لڑکی کو قتل کردیا۔زخمی ایمن کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو موقع سے گرفتار کرکے اسلحہ تحویل میں لے لیا گیا ہے واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔