in

سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشنایک ہی روز میں 97 اشتہاری ملزمان گرفتار

سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشنایک ہی روز میں 97 اشتہاری ملزمان گرفتار

سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ان ایکشن،ایک ہی روز میں 97 اشتہاری …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او )لاہورغلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے  قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے  97ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس ( ایس ایس پی )انویسٹی گیشن لاہورعبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر لاہور پولیس نے اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ،جس میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں مفرور ملزمان کو پناہ دینے والوں کو گرفتار کیا گیا۔روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے3کلاشنکوف، 29رائفلیں، بندوقیں، 27پسٹل اورسینکڑوں گولیاں و کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے گولی لگنے سے نوجوان زخمی 

کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے گولی لگنے سے نوجوان زخمی 

 اسامہ ستی قتل کیسپولیس اہلکار واقعہ کو چھپانے کے لئے کیا کیا کرتے رہے؟جوڈیشل انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے

 اسامہ ستی قتل کیسپولیس اہلکار واقعہ کو چھپانے کے لئے کیا کیا کرتے رہے؟جوڈیشل انکوائری میں اہم انکشافات سامنے آگئے