لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لوہاری گیٹ پولیس نے منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔
سٹیشن ہاؤس آفیسر(ایس ایچ او) لوہاری گیٹ عمران انوار کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں عادل، عامر، ایاز، علی اور عدنان شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے ان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزم عادل سے ایک کلو 60 گرام چرس جبکہ ملزم عامر سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی ہے۔ملزم ایاز سے 30 بور پسٹل اور چار گولیاں جبکہ ملزم علی سے 9mm پسٹل اور پانچ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی )آپریشنز لاہور ساجد کیانی نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ عمران انوار اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔