in

سرکاری محکمے کا جعلی افسر گرفتار3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

سرکاری محکمے کا جعلی افسر گرفتار3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

سرکاری محکمے کا جعلی افسر گرفتار،3 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )انویسٹی گیشن پولیس نوانکوٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی  لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل )کے جعلی  افسر سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے تین کروڑ روپے مالیت کی 2عدد M-SAG مشینیں،بیٹریاں اورکیبلز برآمد کرلیں۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق  ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی )نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ کی زیرنگرانی پولیس کی سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس میں  انچارج انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے پولیس پارٹی  کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کا جعلی افسر بن کر ٹریفک انجنئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ اتھارٹی ( ٹیپا)،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے )کی کروڑوں روپے مالیت کی چیزیں چوری کرنے والا گینگ کا سرغنہ آغا خرم علی اور اسکا ساتھی مقبول کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے  3کروڑ روپے مالیت کی 2عدد M-SAG مشینیں،بیٹریاں اورکیبلز برآمدکر لی ہے۔ ملزم آغا خرم عرصہ دراز سے جعلی افسر بن کر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈی ایس پی نوانکوٹ سرکل عمر فاروق بلوچ  اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملائیشین کمپنی پروٹون کی گاڑی ساگا پاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟السون کے بعد شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری 

ملائیشین کمپنی پروٹون کی گاڑی ساگا پاکستان میں کب لانچ ہونے جارہی ہے؟السون کے بعد شائقین کیلئے ایک اور خوشخبری 

عوام بتائیں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے، بلاول

عوام بتائیں اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں کون گھسیٹتا ہے، بلاول