لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے د ہشت گردی،اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگسٹر اشتہاری ملزم عمیر عرف میری کوگرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کے مطابق تمام ڈویژنل سپرٹنڈنٹس آف پولیس ( ایس پیز )کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر ڈی ایس پی نواں کوٹ عمر فاروق بلوچ اور انچارج انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے د ہشت گردی،اقدام قتل اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں مطلوب گینگسٹر اشتہاری ملزم عمیر عرف میری کوگرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری ملزم عمیر عرف میری نے ایک سال قبل شہری مدثر کوتلخ کلامی پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کرکے موقع سے فرار ہوگیا تھ،ملزم دیگر کئی مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔