in

ڈئی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

ڈئی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

ڈئی آئی جی آپریشن لاہور ساجد کیانی کل اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشن ساجد کیانی کل (سوموار کو) اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

وہ اس سے قبل راولپنڈی میں  سنئیر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)پنجاب ہائی وے پولیس  تعینات  تھے۔ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ لاہور میں جرائم میں کمی ان کی پہلی ترجیج ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے ڈولفن اور پیرو سکواڈ کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے گا،ہاٹ سپاٹ ایریاز میں پولیس کا گشت 24 گھنٹے جاری رہے گا۔

اس سے قبل راولپنڈی میں اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد ماتحت عملے اور شہریوں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہریوں نے ان کی خدمات کا سراہا تھا ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بطور ایس ایس پی پیٹرولنگ ہائی وےانہوں نے راولپنڈی اور متصل اضلاع کی شاہراہروں کو محفوظ بنا یا ۔ان کی تعیناتی کے دوران قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارداتوں میں واضح کمی آئی۔

مزید :

جرم و انصاف





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Imran Khan

وزیراعظم یکم فروری کو عوام سے ٹیلیفون پر بات کرینگے

ميری باولنگ کا ہتھيار گگلی ہے، اسپنر زاہد محمود

ميری باولنگ کا ہتھيار گگلی ہے، اسپنر زاہد محمود